رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:39، 3 جولائی 2022ء از 49.32.225.14 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: شاعر :عالم نظامی ===نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم=== رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے حشر میں ی...)
شاعر :عالم نظامی
نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم
رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے
حشر میں یوں پیش ہونگے ہم خدا کے سامنے
عرش اعظم ہر قدم جس کی قدم بوسی کرے
ہر بلندی خاک اس کی گرد پا کے سامنے
دیکھتے ہی چہرئہ انور قدم پر گر پڑے
جب عمر تشریف لائے مصطفیٰ کے سامنے
جس میں شامل ہو وسیلہ احمد مختار کا
کیا دوا کی حیثیت ہے اس دعا کے سامنے
حسن یوسف حسن جنت اور یہ حسن جہاں
کس کو رکھیں ہم جمال مصطفیٰ کے سامنے
ان کے در سے سرفرازی کی سند جب سے ملی
میں دیا عالم جلاتا ہوں ہوا کے سامنے