احسان دانش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:37، 23 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====دو عالم کا امداد گار آ گیا ہے==== دو عالم کا امداد گار آ گیا ہے امین آ گیا غم گسار آ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نمونہ کلام

دو عالم کا امداد گار آ گیا ہے

دو عالم کا امداد گار آ گیا ہے

امین آ گیا غم گسار آ گیا ہے


غریبوں کی جاں کو، یتیموں کے دل کو

سکوں ہو گیا ہے، قرار آ گیا ہے


اصول محبت ہے پیغام جس کا

وہ محبوب پروردگار آ گیا ہوں


اب انساں کو انساں کا عرفان ہوگا

یقیں ہو گیا، اعتبار ہو گیا ہے


بجھے گا نہ جس کا چراغ محبت

وہ پیغمبرﷺ ذی وقار آ گیا ہے


زمانے کو اب اپنی منزل مبارک

رسولوں کا اب سردار آگیا ہے

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی