اترو درِِ حبیب پر گوہر سمیٹ لو ـ کیف لدھیانوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:41، 20 اگست 2020ء از 37.111.129.128 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعتیں شاعر : کیف لدھیانوی ==== {{نعت }} ==== اترو در حبیب پر گوہر سمیٹ لو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : کیف لدھیانوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اترو در حبیب پر گوہر سمیٹ لو

اے طائران اوج فلک پر سمیٹ لو


ہیں سرفراز بوسہء نعلین پاک سے

اس راستے کے تھوڑے سے کنکر سمیٹ لو


کحل البصر ہے ، سرمہ ہے ، اکسیر چشم ہے

کچھ گرد آستان پیمبر سمیٹ لو


اٹھو گناہگارو کہ دریائے مغفرت

موتی اگل رہا ہے تم آ کر سمیٹ لو


فرد عمل مرقعء جرم و خطا ہے کیف

اور موت کہہ رہی ہے کہ دفتر سمیٹ لو

نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی

مزید دیکھیے

کیف لدھیانوی