نظم نعت ۔ ریاض حسین چوہدری
’’نظمِ نعت‘‘ ریاض حسین چودھری رحمۃ اللہ علیہ کا اٹھارواں نعتیہ مجموعہ ہے جو شاعرِ رسول حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے نام منسوب ہے، رب ذوالجلال کے حضور اس التجا کے ساتھ کہ اے خدا ! میں تجھ سے تیرے حبیب ﷺ کی نعت کا صلہ مانگتا ہوں، وہ یہ کہ تہذیبِ نو کو بھی عہدِ رسالت مآب ﷺ کی مہذب ساعتوں کا صدقہ عطا ہو۔ ریاض کے اندر نعت کے تخلیقی سوتے اُن کے بس میں نہ تھے۔ وہ نعت جبلّتاً لکھتے۔ اِسے وہ اپنے کلام میں کئی مقامات پر اپنے لئے ازلی حکمنامہ قرار دیتے نظر آتے ہیں۔
ریاض حسین چوہدری کے حمدیہ و نعتیہ مجموعے
زرِمعتبر | رزقِ ثنا | تمنائے حضوری | متاع ِ قلم | کشکول ِ آرزو | سلام علیک | خلدِسخن | غزل کاسہ بکف | طلوعِ فجر | آبروئے ما | زم زمِ عشق | تحدیثِ نعمت | کائنات محوِ درود ہے | لامحدود | برستی آنکھو خیال رکھنا | دبستانِ نُو | تاجِ مدینہ | اکائی | وردِمسلسل | شعورِ کربلا | کتابِ التجا | نصابِ غلامی