حسرت موہانی
نعت کائنات سے
نمونہ کلام
اے شہ شاہان رسل السلام
اے شہ شاہان رسل السلام
حاضر دربار ہے پھر یہ غلام
بحر کی آسانی رہ کو چھوڑ کر
خواہش آرام سے منہ موڑ کر
بصرہ و بغداد سے تا کاظمین
ہو کے چلا سوئے مزار حسین
خوبی قسمت جو ہوئی رہنما
بندہ مولائے نجف بھی بنا
پہنچے تو سب ہو گئے تیرے حضور
رنج مبدل بہ سکون و سرور
حاصل حسرت سفر یہ ہو مدام
بیت نبیﷺ سے سوئے بیت الحرام