اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا ۔ صابر صابری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


= شاعر

محمد صابر صابری


اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا

جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا


اے نور خدا آکر آنکھوں میں سما جانا

یا در پہ بلا لینا یا خواب میں آ جانا


اے پردہ نشیں دل کے پردہ میں رہا کرنا

جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا


میں قبر اندھیری میں گھبراوں گا جب تنہا

امداد کو میری تم آ جانا رسول اللہﷺ


روشن میری تربت کو للہ ذرا کرنا

جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا


چہرے سے ضیا پائی ان چاند ستاروں نے

اس در سے شفا پائی دکھ درد ے ماروں نے


آتا ہے ان میں صابر ہر دکھ کی دعا کرنا

جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا

اس کلام کے نعت خواں

| اقصی عبد الحق ، YOUTUBE


مزید دیکھیے

زمرہ: نعت خوانوں کے پسندیدہ کلام | کس منہ سے بیاں ہوں تیرے اوصاف حمیدہ | بارہویں کا چاند آیا