پہلی قومی ادبی نعت کانفرنس 2022
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:23، 10 اپريل 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
نعتیہ شاعری کو بحثیت صنف ادبی دنیا میں اپنا مقام دلانے کی کوششیں تو ایک مدت سے جاری ہیں ۔ اس سفر میں ایک بہت اہم سنگ میل کو عبور کرنے کا کریڈٹ "نعت فورم " کو جاتا ہے جو دنیائے نعت کی پہلی قومی ادبی نعت کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہا ہے ۔ اردو ادب اور نعت کی اہم و بلند قامت شخصیات اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی شرکت کا عندیہ دے چکی ہیں ۔
۔
حکومتی سطح پر بھِی اس کانفرنس کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور وزارت ِ مذہبی امور و اوقاف کا ضروری تعاون بھی حاصل ہے ۔ حکومتی شخصیات میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید بھی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول فرما چکے ہیں ۔