ہندو سمجھ کے مجھ کو جہنم نے دی صدا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:19، 21 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: واپسی کے ربط دلو رام کوثری غیرمسلم شعراء کی نعت گوئی نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم...)

Jump to navigationJump to search

واپسی کے ربط

دلو رام کوثری غیرمسلم شعراء کی نعت گوئی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

از دلو رام کوثری


ہندو سمجھ کے مجھ کو جہنم نے دی صدا

میں پاس جب گیا تو نہ مجھ کو جلا سکا


بولا کہ تجھ پر کیوں میری آتش ہوئی حرام

کیا وجہ ،تجھ پر شعلہ جو قابو نہ پاسکا


کیا نام ہے ،تو کون ہے،مذہب ہے تیرا کیا

حیراں ہوں میں ،عذاب جو تجھ تک نہ جا سکا


میں نے کہا جائے تعجب ذرا نہیں

واقف نہیں تو میرے دل حق شناس کا


ہندو سہی مگر ہوں ثنا خوان مصطفےٰ

اس واسطے نہ شعلہ ترا مجھ تک آسکا


ہے نام دلو رام ، تخلص ہے کوثری

اب کیا کہوں ،بتا دیا جو کچھ بتا سکا