سرور حسین نقشبندی - احباب کی آراء

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:25، 19 جنوری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: 300px|link=سرور حسین نقشبندی {{#seo: |title=سرور حسین نقشبندی Sarwar Hussain Naqshbandi |keywords=سرور...)

Jump to navigationJump to search

سرور حسین نقشبندی
مدحت
انٹرویوز
نعت فورم
احباب کی آراء

اجمل نیازی

"سرور نقشبندی کو حفیظ تائب پسند کرتے تھے اور اکیلے میں بھی ان کے سوز و گداز سے بھرے ہوئے لہجے میں نعتیں سنتے تھے اور روتے تھے۔ عجب بات ہے کہ ذکر رسولؐ کی سرشاری میں جو بے قراری پیدا ہوتی ہے اور آنسو خود بخود گرتے ہیں۔ ہر دم مسکراتے رہنے والی دنیا کی عظیم ترین شخصیتؐ کی محبتوں میں جو تاثیر ہے وہ دلوں کو بھگو دیتی ہے۔ حفیظ تائب کی بہت محبوب اور مقبول نعت کے اشعار جب سرور نقشبندی پڑھتے ہیں تو سماں بندھ جاتا ہے۔ سرور نقشبندی خود بھی نعت کے ایک قابل ذکر شاعر بن گئے ہیں۔" <ref> نوائے وقت 12 فروری 2015 </ref>