ولی محمد واجد

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:46، 16 جنوری 2019ء از 182.186.38.159 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ولی محمد و اجد یکم جولائی 1936ءکو جالندھر(بھارت)میں پیداہوئے۔قیام پاکستان کے بعد وہ ملتان آئے اور صح...)

Jump to navigationJump to search

ولی محمد و اجد یکم جولائی 1936ءکو جالندھر(بھارت)میں پیداہوئے۔قیام پاکستان کے بعد وہ ملتان آئے اور صحافت کو ذریعہ معاش بنایا۔ولی محمد واجد نے فارسی ،اردو اور پنجابی میں ایم اے کیا۔شاعری میں نعت ان کاخاص میدان تھا۔وہ نعت خوانی بھی کرتے تھے اور محفلوں میں اپنی نعتیں ترنم کے ساتھ سناتے تھے۔1966ءمیں روزنامہ امروز سے وابستہ ہوئے۔ آزادی صحافت کی تحریک میں قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔امروز کی بندش کے بعد 1993ءمیں جماعت اہلسنت کے رسالے ” السعید “ کے ساتھ ایڈیٹر کے طورپر منسلک ہوئے۔ان کا نعتیہ مجموعہ” والضحی “ کے نام سے 1981ءمیں شائع ہوا۔30اپریل2003ءکو ملتان میں انتقال کرگئے