سہیل عابدی
سید سہیل عابدی یکم ستمبر 1970 کو کبیروالا (خانیوال )میں پیدا ہوے .ابتدائی تعلیم کبیروالا سے حاصل کی . گریجوشین لاہورسے کی اور پھرایم اے اسلامیات کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاھور سے حاصل کی . سہیل عابدی پیشہ تدریس سے وابستہ ہیں . سہیل عابدی ملتان میں مقیم ہیں اور ملتان کی ادبی سرگرمیوں میں متحرک ہیں . ان کا شمارسخنور فورم کی بانی ارکان میں ہوتا ہے . سہیل عابدی غزل نظم اور دینی شاعری میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔ ان کے بڑے بھائی حسنین اصغر تبسم اور خالہ زاد قمر رضا شہزاد بھی نام ور شاعر ہیں ۔ سہیل عابدی کا شعری مجموعہ زیر طبع ہے ۔ ... کبھی بوسیدۂِ پوشاک نہیں ہو سکتے پیکرِ علم کبھی خاک نہیں ہو سکتے ۔ ہم ہیں توحید کے فانوس میں محفوظ ترین اے ہوا! ہم خس و خاشاک نہیں ہو سکتے ۔ ہم ہیں اصحابِ محمد کے غلاموں کے غلام ہم کسی طور خطرناک نہیں ہو سکتے ۔ دسترس شمس کی حرکت پہ رکھے جن کا بلال ان کے قدموں میں کیوں افلاک نہیں ہو سکتے ۔ بھیجتے جو بھی ہیں اصحابِ محمد پہ سلام حشر میں وہ کبھی نم ناک نہیں ہو سکتے ۔ معرفت جن کو نہ ہو آلِ محمد کی سہیلٌ کچھ بھی ہوں، صاحبِ ادراک نہیں ہو سکتے
سید سہیل عابدی