سہیل عابدی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:06، 15 جنوری 2019ء از 182.186.38.159 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: سید سہیل عابدی یکم ستمبر 1970 کو کبیروالا (خانیوال )میں پیدا ہوے .ابتدائی تعلیم کبیروالا سے حاصل کی ....)
سید سہیل عابدی یکم ستمبر 1970 کو کبیروالا (خانیوال )میں پیدا ہوے .ابتدائی تعلیم کبیروالا سے حاصل کی . گریجوشین لاہورسے کی اور پھرایم اے اسلامیات کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاھور سے حاصل کی . سہیل عابدی پیشہ تدریس سے وابستہ ہیں . سہیل عابدی ملتان میں مقیم ہیں اور ملتان کی ادبی سرگرمیوں میں متحرک ہیں . ان کا شمارسخنور فورم کی بانی ارکان میں ہوتا ہے . سہیل عابدی غزل نظم اور دینی شاعری میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔ ان کے بڑے بھائی حسنین اصغر تبسم اور خالہ زاد قمر رضا شہزاد بھی نام ور شاعر ہیں ۔ سہیل عابدی کا شعری مجموعہ زیر طبع ہے ۔