تابش صمدانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


حالات زندگی تابش صمدانی کا اصل نام طفیل احمد تھا۔ 20اگست 1941ءکو بیکانیئر(بھارت) میں پیدا ہوئے ۔1970ءمیں اپنے تایا کے انتقال پر تعزیت کے لیے اپنے والد خلیل صمدانی کے ہمراہ ملتان آئے اوراسی دوران خلیل صمدانی کا انتقال ہوگیا۔ خلیل صمدانی بھی نعت گو شاعر تھے۔ان کی وفات کے بعد تابش صمدانی نے ملتان میں ہی قیام کیا اور پاکستان کی شہریت اختیار کرلی۔انہوں نے وکالت کی ڈگری حاصل کی اوراسی پیشے سے منسلک ہوگئے۔وہ بزم حسان کے زیراہتمام ملتان میں نعتیہ مشاعروں میں شرکت کرتے رہے۔ان کے نعتیہ مجموعوں میں ”منقبت کے پھول”(1986)، ”برگ ثنا“ (1988)، ” مرحبا سیدی“ (2002) شامل ہیں۔16اپریل 2002ءکو گردے کے کینسر کے باعث ملتان میں انتقال کرگئے۔ان کے صاحبزادے رہبر صمدانی اورسرور صمدانی بھی نعت گو شاعر ہیں۔ تحریر رضی الدین رضی


مشہور کلام

ہر اک جانب ہے جلوہ روشنی کا

مزید دیکھیے

حامد لکھنوی | سہیل احمد | ظفر علی خان | طفیل ہوشیارپوری | نذیر قیصر | عبدالعزیز خالد | آفتاب نقوی | حافظ لدھیانوی | مظہر الدین مظہر | ساقی گجراتی | اسد ملتانی | صادق نسیم | جلیل مانکپوری | تابش صمدانی