سلسلۂ ہزار میرا رب ۔ کر شن کمار طورؔ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:50، 24 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: حمد ِربّ جلیل سلسلۂ ہزار میرا رب مرا پرور دگار میرا رب زندگی کا حصار میرا رب ہے خوشی کا دیار می...)

Jump to navigationJump to search

حمد ِربّ جلیل


سلسلۂ ہزار میرا رب

مرا پرور دگار میرا رب

زندگی کا حصار میرا رب

ہے خوشی کا دیار میرا رب

باعثِ تیرگی ہیں ہم سارے

روشنی کا نکھار میرا رب

اس کی شانِ کریمی حد سے پرے

موجب اعتبار میرا رب

وار دیں اس پہ سارے حرف ثنا

بے نشاں بے شمار میرارب

میری آنکھوں میں آنسو کیوں آئیں

جب کہ ہے غم گسار میرا رب

ہے وہ موجود سطحِ آب پہ طورؔ

حسن موج ہزار میرا رب

کرشن کمار طورؔ(ہماچل پردیش)