نفسی نفسی شور میں آئے صدائے اُمتی ۔ گوہر رحمٰن

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:18، 18 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ==={{نعت }} === نفسی نفسی شور میں آئے صدائے اُمتی مانگتے کچھ بھی نہیں بخشش سوائے اُمتی سر کو سجدے سے ا...)

Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نفسی نفسی شور میں آئے صدائے اُمتی

مانگتے کچھ بھی نہیں بخشش سوائے اُمتی


سر کو سجدے سے اٹھائے گا نہیں محبوب رب

جب کہ وہ آخیر تک جنت نہ پائے اُمتی


اس قدر غمخوار کوئی بھی نبی دیکھا نہیں

جس قدر طیبہ کے والی ہیں برائے اُمتی


دین محکم چھوڑ کر دار ِ فنا سے چل دیے

اب ضرورت ہے کہ یہ بیڑا اٹھائے اُمتی


جو محمدﷺ نے سکھائے ہیں گہر اعمال سب

یہ وطیرہ روزمرہ بھی بنائے اُمتی