کلام حق کی وضاحت حدیث ختم رسل ۔ راسخ عرفانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:18، 12 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : راسخ عرفانی === {{نعت }} === کلام حق کی وضاحت حدیث ختم رسل ؐ! چراغِ راہِ شریعت حدی...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : راسخ عرفانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کلام حق کی وضاحت حدیث ختم رسل ؐ!

چراغِ راہِ شریعت حدیث ختم رسلؐ!


حسین طرز تکلم ،دھنک دھنک جملے

عروج رنگ فصاحت حدیث ختم رسل ؐ!


حبیب رب جہاں کا کلام جاں پرور

زبان پاک کی نکہت حدیث ختم رسل ؐ!


ہجوم دولت وزر میں قناعتوں کا بھرم

حروف فقر کی عظمت حدیث ختم رسل ؐ!


عداوتوں کے خرنگوں کے زخم کا تریاق

پیام صلح واخوت حدیث ختم رسل ؐ!


ہوائے جنت طیبہ ،شمیم خلد حرم

بہار گلشن امت حدیث ختم رسل ؐ!


جہان ِ کذب کی تیرہ فضا میں ہے راسخ

فروغ شمع حقیقت حدیث ختم رسل ؐ!

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام