خوشبو کی احتیاط ہے رنگوں کی احتیاط ۔ خورشید ربانی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:06، 1 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
شاعر: خورشید ربانی
برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
خوشبو کی احتیاط ہے رنگوں کی احتیاط
باغِ نبی میں اور ہے پھولوں کی احتیاط
دیکھی ہے میں نے شہرِ مدینہ میں جس قدر
دیکھی نہیں کہیں بھی وہ سانسوں کی احتیاط
صبحِ ازل سے شامِ ابد دیکھتی رہی
دربارِ مصطفے میں زمانوں کی احتیاط
نعتِ رسولِ پاک لکھا چاہیے مگر
معنی کی احتیاط ہو لفظوں کی احتیاط