دل کے لہو سے مدح محمد لکھا کرو

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:20، 11 جنوری 2017ء از ذوالفقار نقوی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: غیر منقوط ۔۔۔۔ دل کے لہو سے مدحِ محمد لکھا کرو دل کھول کر رسول سے دل کی کہا کرو دل کی لگی ہے دل کو مس...)

Jump to navigationJump to search

غیر منقوط ۔۔۔۔

دل کے لہو سے مدحِ محمد لکھا کرو دل کھول کر رسول سے دل کی کہا کرو

دل کی لگی ہے دل کو مسلسل لگی ہوئی اے سرورِ امم کوئی دل کی دوا کرو

اسم ِ رسول آئے، کوئی ہمکلام ہو دل سے سلام کر کے اے لوگو اٹھا کرو

گمراہی ڈس رہی ہے دلوں کو سحر مسا ادراک و آگہی مرے مولا عطا کرو

اکمل ہے وہ، کمال ِ الہی کا عکس ہے اس عکس ِ دائمی کو سروں کی ردا کرو

ذوالفقار نقوی