کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس ۔ فراغ روہوی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:51، 22 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Admin نے صفحہ کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس ۔ فراغ رہووی کو بجانب کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس ۔ فراغ روہوی منتقل کیا)
شاعر : فراغ رہووی
صنعت : غیر منقوط
حمدِ باری تعالی جل جلالہ
کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس
وہی ہم کو ملا ہے عکس در عکس
سرِ صحرا‘ سرِ ساحل‘ سرِ رہ
کلام اُس کا لکھا ہے عکس در عکس
رسالہ در رسالہ اسمِ واحد
دکھائی دے رہا ہے عکس در عکس
حوالہ در حوالہ‘ درس در درس
گماں اُس کا ہوا ہے عکس در عکس
سلاسل در سلاسل‘ دار در دار
اُسی کا سلسلہ ہے عکس در عکس
ہمالہ در ہمالہ‘ سطح در سطح
وہی حاوی رہا ہے عکس در عکس