کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس ۔ فراغ روہوی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:03، 22 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : فراغ رہووی صنعت : غیر منقوط === {{حمد }} === کہاں کوئی رہا ہے ع...)
شاعر : فراغ رہووی
صنعت : غیر منقوط
حمدِ باری تعالی جل جلالہ
کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس
وہی ہم کو ملا ہے عکس در عکس
سرِ صحرا‘ سرِ ساحل‘ سرِ رہ
کلام اُس کا لکھا ہے عکس در عکس
رسالہ در رسالہ اسمِ واحد
دکھائی دے رہا ہے عکس در عکس
حوالہ در حوالہ‘ درس در درس
گماں اُس کا ہوا ہے عکس در عکس
سلاسل در سلاسل‘ دار در دار
اُسی کا سلسلہ ہے عکس در عکس
ہمالہ در ہمالہ‘ سطح در سطح
وہی حاوی رہا ہے عکس در عکس