مدینے میں نوشی، یہ کیا ماجرا ہے ۔ نوشین فاطمہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:58، 11 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مدینے میں نوشی !! یہ کیا ماجرا ہے

گنہگار کو کیسا رتبہ ملا ہے


خدایا ترا شکر کیسے ادا ہو

کہ توفیق کے بعد ساری عطا ہے


ہوا کا سفر ہے مدینے کی جانب

وجود اس میں تحلیل ہونے لگا ہے


ہیں سرگوشیاں مستیوں میں ہوا کی

مدینہ , مدینہ , یہی اک صدا ہے


یہ نذرانہء عشق مقبول ہو کاش !

ان اشعار کی ورنہ اوقات کیا ہے؟

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام