بخشا سکون حضورﷺ کے فیضان عام نے ۔ افضل فقیر
نعت کائنات سے
شاعر: افضل فقیر
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
بخشا سکوں حضورﷺ کے فیضان عام نے
دیکھا سحر کا نور زمانے کی شام نے
پیرایہ حیات ہے سرمایہ نجات
پیغام جو دیا ہے رسول انام نے
ِیوں دیکھتے ہیں روضہ اطہر کو اہل دل
گویا جناب سرور عالم ہوں سامنے
شایان بارگاہ پیغمبر نہ تھی فغاں
آنسو بنا دیا ہے اسے احترام نے
تمہید التفات بنی لغزش قدم
آیا جب ان کا دست کرم مجھے تھامنے
محبوب کبریا کی حیات جمیل سے
پایا ہے افتخار بقائے دوام سے
سرکار کی نگاہ کرم ہے فقیر پر
سرکارﷺ کی ثناء جو لکھی ہے غلام نے