عرفان عرفی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search



صیغہ غائب میں پیرا گراف کی شکل میں لکھیں مثلا حسن علی فلاں دن فلاں شہر میں پیدا ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ابتدائی زندگی مع تاریخ پیدائش شہر ، ابتدائی تعلیم وغیرہ

مکمل نام سید عرفان حیدر ہمدانی، ادبی نام سید عرفان عرفی، 8 دسمبر 1976 کو جہلم کے قصبے کالا گوجراں میں پیدا ہوا اور جہلم ہی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں رسول ٹیکنیکل کالج منڈی بہاؤالدین سے سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا اور پاکستان اور بیرون پاکستان 8، 9 سال تعمیرات کے محکمے میں نوکری کی۔

شاعری کی طرف رحجانات و اساتذہ و پسندیدہ شعراء

قصبہ کالا گوجراں ایک تاریخی قصبہ ہے اور اس میں ادب کے بڑے بڑے نام رہے ہیں جیسے درشن سنگھ آوارہ، اقبال کوثر، مسکین چند مہتہ (گلزار کے ماموں اور تقریباً استاد بھی) لکھنے کا تھوڑا بہت شوق سکول کےزمانے سے ہوا، پھر کالج کے زمانے میں شاعری کو آزمایا، گاہے گاہے کوثر صاحب (میرے استاد) سے ملاقات ہوتی تھی تو ان کو اپنا ٹوٹا پھوٹا کلام دکھاتا تھا، کوئی دو ماہ بعد ایک حمدیہ قطعہ ان کو بہتر لگا تو باقاعدہ اصلاح شروع کی۔ پسندیدہ شعرا میں شروع میں ساحر، ساغر، ناصر اور اقبال تھے، اب میر، غالب اور کوثر صاحب ٹاپ پر ہیں۔

نعت گوئی کب کیسے شروع کی کی کس سے متاثر ہوئے

حمد و نعت گوئی میں بیشمار نام لیے جا سکتے ہیں جیسے حفیظ تائب، محمد اعظم چشتی، مظفر وارثی وغیرہ وغیرہ، پھر کوثر صاحب کی نعت سے بہت متاثر ہوا، مگر حوصلہ نہ ہوتا تھا، حمد قدرے آسان لگی، لکھتا رہا، نعت کا دور ذرا بعد میں آیا، شوق بہت تھا، دعا بھی تھی اور ایک دن توفیق بھی عطا ہو گئی۔

اعزازات و خدمات

نعت گوئی میں کوئی خاص اعزاز تو نہیں کیونکہ ابھی اتنا کچھ نہیں لکھ سکا، مگر جو تھوڑا بہت لکھا، اس کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی اور پاکستان اور بیرون پاکستان کے ریڈیو، رسالوں میں ترنم کے ساتھ اور تحریری طور پر شریک کی گئی۔

مطبوعات

چند کتب زیر طبع ہیں جن میں شاعری اور افسانوں کے تراجم شامل ہیں۔

مشہور نعتیہ کلام

نہ ہو ذکرِ نبی محفل وہ کیا ہے کہ جن کے واسطے سب کچھ بنا ہے انھی سے رنگِ فطرت روحِ قدرت انھی سے چاند تاروں میں ضیاء ہے انھی کا تذکرہ عرشِ بریں پر اور اک اک فرش کا ذرہ سجا ہے وہ جن کا نامِ نامی لب پہ آئے وظیفہ سب کا پھر صلِ علی' ہے کہاں عرفی کہاں نعتِ محمدﷺ کرم مخصوص یہ اللہ کا ہے

نعت خوانی ، کب شروع کی ۔ استاد کون ہے ۔ مشہور نعت وغیرہ

نعت گوئی اور نعت خوانی میں تمام سینیئرز کو استاد مانتا ہوں، اس کے بعد اپنے شوق کو!

مزید دیکھیے ۔ یہاں اپنے اردگرد کے مشہور نعت گو شعراء اور نعت خوانوں کے نام لکھیے