مدینہ ہی مدینہ ہے نظر میں ۔ بہزاد لکھنوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:20، 21 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: بہزاد لکھنوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مدینہ ہی مدینہ ہے نظر میں

وہی رحمت کی دنیا ہے نظر میں


نگاہوں میں بسا ہے سبز گنبد

عجب اک نور پیدا ہے نظر میں


درودِ پاک کا ہے ورد جاری

خوشا قسمت وہ روضہ ہے نظر میں


خوشا بابِ السلام وبابِ رحمت

بتاؤں میں کیا کیا ہے نظر میں


حضوری میں جو تھا اک کیف جاری

وہ عالم اور نقشہ ہے نظر میں


گہے گریاں گہے خنداں گہے بند

ہر اک انداز پیدا ہے نظر میں


کہا بہزاد نے یہ بے خودی میں

محبت تیرا کعبہ ہے نظر میں

پیشکش

صارف: تیمورصدیقی