زیر افلاک نطق آقا کا ۔ رشک ترابی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:42، 18 ستمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: رشک ترابی ==== {{نعت}} ==== زیرِ افلاک نطق آقا{{ص}} کا ایک پیغام ہے محبت کا خطبہ حجِ...)
شاعر: رشک ترابی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
زیرِ افلاک نطق آقاﷺ کا
ایک پیغام ہے محبت کا
خطبہ حجِ آخری دے کر
حق ادا کردیا رسالت کا
گردنیں دشمنوں کی جھکتی ہیں
دیکھ کر رنگ مہر والفت کا
کھیتیاں لہلہا اُنھیں ہر سُو
ابر برسا خدا کی رحمت کا
مطمئن ہوں میں اس لیے ہر دم
عِلم ہے ان کو میری حالت کا
کیوں ستائے غموں کی دھوپ مجھے
سر پر سایہ ہے اُن کی رحمت کا
زیرِ افلاک گنبدِ خضرا
ایک چشمہ ہے خیر وبرکت کا