محبوب خدا احمد مختار کی صورت . عدنان حسن زار

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:16، 8 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : عدنان حسن راز {{نعت 2 }} محبوب خدا احمد مختار کی صورت نظروں میں بسی رہتی ہے سر...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : عدنان حسن راز

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

محبوب خدا احمد مختار کی صورت

نظروں میں بسی رہتی ہے سرکار کی صورت


گر دید ہو اک بار تو مٹ جائیں گے سب غم

غمخوار و مددگار ہے دلدار کی صورت


توفیق خدا بخشے تو دل کھول کے میں بھی

دیکھوں وہ حسیں سید ابرار کی صورت


محبوب دو عالم ہیں وہ محبوبِ خدا بھی

کیا خوب بنائی مرے سرکار کی صورت


طیبہ میں بلا لیں وہ شوق سے دیکھوں

سرکار کے گنبد کی مینار کی صورت


چمکے ہیں اسی سے تو ابوبکر و عمر بھی

کیا خوب چمکدار ہے سرکار کی صورت


بس جائیے اس طرح دلِ زارؔ میں آقا

نظروں میں رہے گیسو و رخسار کی صورت