دیوان مشاعرہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

دیوان مشاعرہ

ایسا مشاعرہ جس میں شعرا ء کے دیوان مکمل کرنے کے لئے حروف تہجی کی ترتیب سے ردیفیں یا حروف دیے جاتے ہیں ۔ اور شعرا ان ردیفوں پر کلام کہہ کر اپنا دیوان مکمل کرتے ہیں ۔ کچھ اہم دیوان مشاعرے درج ذیل ہیں۔

فروغ نعت ردیفی مشاعرہ

یہ مشاعرہ فیس بک کے گروپ فروغ نعت کے زیر اہتمام جاری ہے ۔ اس مشاعرے میں شرکاء کو ہر ماہ حروف ِ تہجی کی ترتیب سے ایک ردیف دی جاتی ہے ۔ اور شعراء اس پر حمدیہ و نعتیہ کلام کہتے ہیں ۔

دیوان مشاعرہ ۔ مشاعرہ گروپ ۔ فیس بک

’فیس بک کا یہ مشاعرہ مشاعرہ گروپ میں منعقد ہوتا ہے ۔ اس میں ہر ماہ ایک ایونٹ حمد و نعت اور دوسرا غزل پر مبنی ہوتا ہے۔ اب تک اس ایونٹ کے تحت اردو کے حرف تہجی ج تک مشاعرے منعقد ہو چکے ہیں جن میں بہت اعلی پائے کی نعوت سامنے آئی ہیں۔ دیوان مشاعرہ کا آغاز یکم اپریل دو ہزار سولہ کو ہوا اور پہلا ایونٹ حمد پر مبنی تھا۔ ایونٹ کے لیے ردیف ’’الف‘‘ اور بحر ’’فاعلاتن مفاعلن فعلن‘‘ مقرر کی گئی۔