ادارہ محفلِ نعت پاکستان ، حسن ابدال
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:37، 24 اگست 2017ء از 39.41.178.225 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: محفل نعت پاکستان، حسن ابدال کا قیام اور افتتاحی محفل کا انعقاد محفل نعت پاکستان’اسلام آباد کے ن...)
محفل نعت پاکستان، حسن ابدال کا قیام اور افتتاحی محفل کا انعقاد
محفل نعت پاکستان’اسلام آباد کے نعتیہ ادب کے فروغ کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ماہ ربیع الاول (دسمبر۶۱۰۲ئ) میں مرکزی تنظیم کے طریق کار اور اصولوں کو اپناتے ہوئے حسن ابدال کے شہر میں محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے نام سے محفلِ نعت کی شاخ کا قیام اور اس کی افتتاحی نشست کا شاندار انعقاد ہے ۔ یاد رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں آج سے تقریبا ۸۲ سال قبل نعت گو شعراءکے لئے کسی پہلی ادبی تنظیم کی داغ بیل ڈالی گ ¾ئی تھی اور اس ادبی تنظیم کا نام عرش ہاشمی کے ہاں منعقدہ نعت گو شعراء کے ایک نمائندہ اجتماع میں کیا گیا تھا ا۔ یہ اپریل ۸۸۹۱ءکی بات ہے ۔ معروف نعت گو شاعر شاہ محمد سبطین شاہجہانی اس تنظیم کے اولین صدر اور عرش ہاشمی سیکریٹری منتخب ہوئے تھے ۔ یہ ایک بڑی کامیابی اور ریکارڈ کی بات ہے کہ محفل نعت کے قیام سے آج تک ہر قسم کے حالات او ر کسی بھی طرح کی صورت حال میں اپنے ماہانہ نعتیہ مشاعرے مثالی باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ منعقد کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ نہایت کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ محفل نعت پاکستان، اسلام آباد کے موجودہ صدر پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر ہیں جو ایک ممتاز ماہر تعلیم، ادیب، نقاد اور نعت گو شاعر کے طور پر ملک اور بیرون ملک اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ جبکہ مرکزی سیکریٹری محفل نعت کی حیثیت سے آج بھی معروف نعت گو شاعر عرش ہاشمی فروغ نعت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ ماہ دسمبر 2016ء یعنی ماہ ربیع الاول 1437 ھجری کے مبارک ایام میں حسن ابدال جو کہ واہ کینٹ اور ہری پور کے درمیان ایک چھوٹا شہر یا قصبہ ہے اور جس کی شہرت آج تک زیادہ تر پنجہ صاحب (سکھ مذہب کا ایک متبرک مقام) کے حوالے سے ہے، سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ذوالفقار علی ملک دانش کی میزبانی میں محفل نعت حسن ابدال کی افتتاحی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت مرکزی تنظیم کے صدر ڈاکٹر احسان اکبر نے کی ، جبکہ نقابت و نظامت کے فرائض مرکزی سیکریٹری عرش ہاشمی نے انجام دئے۔ اس افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر ذوالفقار ملک نے مرکزی تنظیم کے تمامتر اصولوں اور قوائد و ضوابط کے مطابق ماہانہ نعتیہ مشاعروں کے انعقاد کرانے کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں جو کہ مقامی ادبی تنظیم ، چوپال ، کے تعاون سے سجائی گئی تھی ، محفل نعت حسن ابدال کے زیر اہتمام پہلے ماہانہ نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔