جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں ۔ نذر صابری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:03، 12 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: نذر صابری ==== {{نعت}} ==== جہاں تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں جبین عقیدت کو خم دیکھتے ہ...)

Jump to navigationJump to search


شاعر: نذر صابری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جہاں تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں

جبین عقیدت کو خم دیکھتے ہیں


میں لیتا ہوں نام ان کا گر میکدے میں

مجھے کس نظر سے صنم دیکھتے ہیں


مہِ من دیکھا جاوؔ دیدارِ پیشیں

ہلالِ سی ام لوگ کم دیکھتے ہیں


یہ گلکاریاں کب ہیں آساں قلم کی

قلم کا ہوا سر قلم دیکھتے ہیں


تری اک نگاہِ کرم ہو تا پھر ہم

قیامت کے فتنہ کو کم دیکھتے ہیں


جنھیں تو نے دل کا غنی کردیا ہے

وہ کب سوئے دارا وجم دیکھتے ہیں


بگولے کہ صورت خراماں ملا ہے

ترے نذر کو جب بھی ہم دیکھتے ہیں