کالی کملی والے ۔ نصیر الدین نصیر
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:45، 9 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: نصیر الدین نصیر ==== {{نعت}} ==== کالی کملی والے اے شاہِ شب اسریٰ کونین کے رکھوالے...)
شاعر: نصیر الدین نصیر
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کالی کملی والے
اے شاہِ شب اسریٰ کونین کے رکھوالے
دربار، الگ تیرا
جبریل ترا خادم، محتاج ہے جگ تیرا
بگڑی کو سنواریں گے
دکھ درد کے عالم میں تجھ کو ہی پکاریں گے
کیوں اور کسی گھر سے
جو کچھ ہمیں ملنا ہے ملنا ہے ترے در سے
چوکھٹ تری عالی ہے
کچھ بھیگ ملے آقا، جھولی میری خالی ہے
ملنے ہی نہیں جاتا
شاہوں کو تیرا منگتا خاطر میں نہیں لاتا
اب کون ہمارا ہے
دولہا شب اسریٰ کے اک تیرا سہارا ہے