محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں ۔ عبدالستار نیازی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:57، 29 جولائی 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : عبدالستار نیازی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں

آتے ہیں وہی جن کو سرکار بلاتے ہیں


جن کا بھری دنیا میں کوئی بھی نہیں والی

اُن کو بھی میرے آقا سینےسے لگاتے ہیں


وہ لوگ خدا شاہد قسمت کے سکندر ہیں

جو سرورِ عالم کا میلاد مناتے ہیں


جو شاہِ مدینہ کو لجپال سمجھتے ہیں

دامانِ طلب بھر کر محفل سے وہ جاتے ہیں


اس آس پہ جیتا ہوں کہدے یہ کوئی آکر

چل تجھ کو مدینے میں سرکار بلاتے ہیں


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

| صدیق اسماعیل کی آواز میں


مزید دیکھیے

عبدالستار نیازی