صارف:محمد فیضان قادری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:00، 28 اگست 2019ء از محمد فیضان (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ''''''تیرے ہی بس میں ہے....''' تیرےہی بس میں ہےذرے کو ستارہ کرنا شمس کو پھیرنا مہتاب دو پارہ کرنا رب کی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

'تیرے ہی بس میں ہے.... تیرےہی بس میں ہےذرے کو ستارہ کرنا شمس کو پھیرنا مہتاب دو پارہ کرنا

رب کی یہ شان ،تری شان ہے واضح کرتی بے لقب تجھ کو کبھی بھی نہ پکارا کرنا

ہو رہے ہیں ترے درجات بلند اور بلند کس کے بس میں ہے شہا ذکر تمہارا کرنا

عاشقوں کے لئے معراج یہی ہے آقا سر کی آنکھوں سے ترے در کا نظارہ کرنا

بس یہی آگ دلائےگی جہنم سے نجات آتشِ عشق بہرحال گوارا کرنا

کیوں نہ ہم ناز کریں اپنے مقدر پر کہ ہے میسر تیرے ٹکڑوں پہ گذارا کرنا

تیرے ہر حکم کو اصحاب بجا لاتے تھے اُن کو کافی تھا فقط تیرا اشارہ کرنا

               محمد فیضان قادری