مطافِ حرف از '''دلاور علی آزر'''(کراچی )

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:04، 26 اگست 2019ء از 125.209.123.37 (تبادلۂ خیال) (دلاور علی آزر)

Jump to navigationJump to search


مطافِ حرف کو پڑھ رہا ہوں اور پڑھنے کے ساتھ ساتھ بسر کر رہا ہوں یہ شاعری سرسری گزرنے کے لیے نہیں ہے ایک ایک مقام پر ٹھہرنا پڑتا ہے فکر کو ایڑ لگانا پڑتی ہے عشق کو حاضر کرنا پڑتا ہے مجھے آپ کی نعتوں نے ایسی سرشاری سے ملوایا ہے کہ میں بتا نہیں سکتا یہ سراسر کیفیات کا معاملہ یہ سلسلہ صرف لفظوں سے جوڑا گیا ہے ورنہ اندرونِ خانہ کچھ اور ہی لہر ہے کوئی اور ہی موج ایک جہانِ دگر کو آپ نے دنیا سے متعلق کر دیا ہے مجھے آپ کی کتاب انتہائی خوش آئی آپ نے شعری جمالیات کی برتر سطح کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی عقیدت اور اپنے عقیدے کی بات کی ہے سیدی!

دلاور علی آزر