سانچہ:اہم شخصیت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
نومبر کی اہم شخصیت

ابھی حال ہی میں اس دار ِ فانی سے رخصت ہونے والے ریاض حسین چودھری 8 نومبر 1941 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد عبدالحمید مرحوم پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل تھے ۔ آپ مرے کالج، سیالکوٹ کے کے طالب علم رہے اور دوران تعلیم مرے کالج میگزین کی ادارت کی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے ۔ پیشہ ورانہ زندگی میں پندرہ روزہ تحریک، لاہور کے چیف ایڈیٹر رہے ۔ آغا صاق محمود اور آسی ضیائی آپ کے اساتذہ میں سے ہیں ۔اُن کے بارہ نعتیہ مجموعوں میں سے تین مجموعے وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان سے نعت گوئی کا سیرت ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں