ادارہ محفلِ نعت پاکستان ، حسن ابدال
محفل نعت پاکستان، حسن ابدال کا قیام اور افتتاحی محفل کا انعقاد
محفل نعت پاکستان ، اسلام آباد کے نعتیہ ادب کے فروغ کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ماہ ربیع الاول ( دسمبر 2016) میں مرکزی تنظیم کے طریق کار اور اصولوں کو اپناتے ہوئے حسن ابدال کے شہر میں محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے نام سے محفلِ نعت کی شاخ کا قیام اور اس کی افتتاحی نشست کا شاندار انعقاد ہے ۔ یادش بخیر ، دارالحکومت اسلام آباد میں آج سے تقریبا 28 سال قبل نعت گو شعراءکے لئے کسی پہلی ادبی تنظیم کی داغ بیل ڈالی گئی تھی اور اس ادبی تنظیم کا نام عرش ہاشمی کے ہاں منعقدہ نعت گو شعراء کے ایک نمائندہ اجتماع میں کیا گیا تھا ۔ یہ اپریل 1988 کی بات ہے ۔ معروف نعت گو شاعر شاہ محمد سبطین شاہجہانی اس تنظیم کے اولین صدر اور عرش ہاشمی سیکریٹری منتخب ہوئے تھے ۔ یہ ایک بڑی کامیابی اور ریکارڈ کی بات ہے کہ محفل نعت کے قیام سے آج تک ہر قسم کے حالات او ر کسی بھی طرح کی صورت حال میں اپنے ماہانہ نعتیہ مشاعرے مثالی باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ منعقد کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ نہایت کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ محفل نعت پاکستان، اسلام آباد کے موجودہ صدر پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر ہیں جو ایک ممتاز ماہر تعلیم، ادیب، نقاد اور نعت گو شاعر کے طور پر ملک اور بیرون ملک اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ جبکہ مرکزی سیکریٹری محفل نعت کی حیثیت سے آج بھی معروف نعت گو شاعر عرش ہاشمی فروغ نعت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔
25 دسمبر 2016ء یعنی 25 ربیع الاول 1437 ھجری کے مبارک دن حسن ابدال جو کہ واہ کینٹ اور ہری پور کے درمیان ایک چھوٹا شہر یا قصبہ ہے اور جس کی شہرت آج تک زیادہ تر پنجہ صاحب (سکھ مذہب کا ایک متبرک مقام) کے حوالے سے ہے، سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ذوالفقار علی ملک دانش کی میزبانی میں محفل نعت حسن ابدال کی افتتاحی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت مرکزی تنظیم کے صدر ڈاکٹر احسان اکبر نے کی ، جبکہ نقابت و نظامت کے فرائض مرکزی سیکریٹری عرش ہاشمی نے انجام دئے۔ اس افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر ذوالفقار ملک نے مرکزی تنظیم کے تمام تر اصولوں اور قوائد و ضوابط کے مطابق ماہانہ نعتیہ مشاعروں کے انعقاد کرانے کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں جو کہ مقامی ادبی تنظیم ، چوپال ، کے تعاون سے سجائی گئی تھی ، محفل نعت حسن ابدال کے زیر اہتمام پہلے ماہانہ نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔
مزید دیکھیے
مرکزی عہدیداران
صدر
2016 تا حال : پروفیسر محمود الحسن قیصر ابدالی
سیکریٹیری
2016 تا حال : ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
سینئر نائب صدر
نائب صدر
کوآرڈینیٹر واہ کینٹ ٹیکسلا
کوآرڈینیٹر اٹک کامرہ حضرو
کوآرڈینیٹر فتح جنگ
مزید دیکھیے
پہلے مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
دوسرے مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
تیسرے مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
چوتھے مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
پانچویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
چھٹے مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
ساتویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
آٹھویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
نویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
دسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش