خدائے لم یزل ۔ سیما غزل
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:25، 8 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=سیما غزل {{بسم اللہ }} شاعرہ : سیما غزل === خدائے لم یزل ==== خدائے لم یزل !...)
شاعرہ : سیما غزل
خدائے لم یزل =
خدائے لم یزل !
کوئ آہٹ۔۔
کوئ آواز
گماں سے بدگمانی کے سفر کو ترک کرنے کی
یقیں کی کونپلوں کو برگ کرنے کی
خدائے لم یزل !
کسی بھی شے ' کسی ہستی کا کوئ ذکر ہوتا ہے
تو ہونے یا نہ ہونے کا یقیں تو کرنا پڑتا ہے
تو پھر ہم کیوں معلق ہیں
ترا کچھ لمس تو ہوگا !
نہیں ؟؟؟
تو اچھا۔۔۔ٹھیک ہے 'احساس ہی دے دے
مگر احساس بھی تو لمس ہی کا ایک حصہ ہے
سنا معتبر لوگو سے تو نے بات بھی کی تھی
تو پھر
خدائے لم یزل !
مجھ سے بھی کوئ بات ہی کر لے
گماں سے بدگمانی کے سفر کو ترک کرنا ہے
یقیں کی کونپلوں کو برگ کرنا ہے
