تبادلۂ خیال:تنویر پھول
نعت کائنات سے
سن ۲۰۱۳ ء میں جیکسن ہائٹ ، نیویارک میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ جس میں مولانا اولاد رسول قدسی ، تنویر پھول ، فرحت ندیم ہمایوں ، رئیس وارثی ، امان خان دل ، کوثر چشتی اور دیگر نے شرکت کی ۔ نظامت مولانا غلام رسول نے کی ۔ نعتیہ مشاعرے کی مکمل وڈیو ملاحظہ کیجئے : http://www.youtube.com/watch?v=XMrK80M8g0A&feature=youtu.be
===طرحی نعت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و سلم===
شاعر تنویرپھول
: "نعت ورثہ" کے دیئے ہوئے مصرع طرح پر :
یہ اُمّتی ناچیز ہو ، دربارِ نبی ہو ۔ " آنکھوں سے برستی ہوئی اشکوں کی جھڑی ہو "
جب آئے سوا نیزے پہ وہ حشر کا سورج ۔ تب سر پہ ردا اُن کی شفاعت کی تنی ہو
سو بار پڑھے قلب مِرا "صلّ علیٰ" ہی۔ جب لب پہ مِرے نامِ رسولِ عئر بی ہو
جب تک مجھے رہنا ہے خدا ! تیری زمیں پر۔ قسمت میں ہمیشہ ہی مدینے کی گلی ہو
ایسے میں بھلا کون ہے ؟ دیتا ہو دعائیں ۔ پتھر کی ہو برسات ، ادھر گل بدنی ہو
دیدار ہے مقصود ، ہے کوثر کا بہانہ ۔ دیکھوں جو اُنھیں دُور مِری تشنہ لبی ہو
دشمن بھی خجل کیوں نہ ہو جب اُن کی طرف سے۔دشنام کے بدلے میں بھی شیریں سُخنی ہو
اللہ ! مجھے بارِ دگر طیبہ دِکھا دے ۔ اب شاخِ تمنّا یہ مِری جلد ہری ہو
کیا فکر تجھے پھول ، بہ تائیدِ خدا جب
غم خوار ترا ہاشمی و مطّلبی ہو