صارف:عدنان حسن

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:56، 8 ستمبر 2017ء از عدنان حسن (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: محبوب خدا احمد مختار کی صورت نظروں میں بسی رہتی ہے سرکار کی صورت گر دید ہو اک بار تو مٹ جائیں گے سب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


محبوب خدا احمد مختار کی صورت نظروں میں بسی رہتی ہے سرکار کی صورت

گر دید ہو اک بار تو مٹ جائیں گے سب غم غمخوار و مددگار ہے دلدار کی صورت

توفیق خدا بخشے تو دل کھول کے میں بھی دیکھوں وہ حسیں سید ابرار کی صورت

محبوب دو عالم ہیں وہ محبوبِ خدا بھی کیا خوب بنائی مرے سرکار کی صورت

طیبہ میں بلا لیں وہ شوق سے دیکھوں سرکار کے گنبد کی مینار کی صورت

چمکے ہیں اسی سے تو ابوبکر و عمر بھی کیا خوب چمکدار ہے سرکار کی صورت

بس جائیے اس طرح دلِ زارؔ میں آقا نظروں میں رہے گیسو و رخسار کی صورت

محمد عدنان حسن زارؔ