اپنی مخلوق پر نظر مولا ۔ سلمان رسول
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:00، 2 جولائی 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
شاعر: سلمان رسول
حمدِ باری تعالی جل جلالہ
ا پنی مخلوق پر نظر مولا!!
تو کہ خالق ہے سب جہانوں کا
دل پریشاں کبھی جو ہوتا ہے
نام تیرا ہے حوصلہ دیتا
ہاتھ تیرا ہے پشت پر میری
کیا بگاڑے گا پھر کوئی میرا
اپنے محبوب کے وسیلے مری
سب خطائیں معاف کر دینا