صنعتِ توشیع

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:38، 19 فروری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏صنعت توشیع)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

صنعت توشیع

صہبا اختر کے لیے لئے " اعجاز بزمی کا اظہار محبت

ص ۔ صہبائے شاعری کا سخن در نہیں رہا

ہ ۔ ہے یاد جس کی باقی وہ اختر نہیں رہا

ب ۔ بے کیف محفلیں ہیں وہ شاعر خموش ہے

ا ۔ اردو زبان کے نغموں کا ماہر خموش ہے

ا ۔ الفاظ کے خزینہ کا مالک چلا گیا

خ ۔ خود داریء خیال کا مالک چلا گیا

ت ۔ تھی جس کی ذات عین محبت کہاں ہے وہ

ر ۔ روح ِادب نہ پائے گی اس کو جہاں ہے وہ‘‘