ابر تیرے ہیں بارشیں تیری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:34، 10 جولائی 2022ء از 103.157.71.142 (تبادلۂ خیال)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

{بسم اللہ }}

شاعر: اسیر برہانپوری

بشکریہ:عالم نظامی

حمدِ باری تعالی جل جلالہ

ابر تیرے ہیں بارشیں تیری

سبزہ سبزہ نوازشیں تیری


پتے پتے پہ حمد ہے تحریر

بوٹا بوٹا نمائشیں تیری


ذات تیری ہے لا شریک لہ

ہم سے کیا ہو ستائشیں تیری


تو مری دھڑکنوں میں شامل ہے

پھر بھی دل کو ہے خواہشیں تیری


ذہن و فکر و شعور تیری عطا

اور سب میری کاوشیں تیری