پاک ٹی ہاوس لاہور ۔ نعتیہ مشاعرہ 2018

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


پاک ٹی ہاوس لاہور کے زیر اہتمام جمعرات 29 دسمبر 2018 کو ایک سالانہ نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مشاعرے کا انتظام و انصرام لاہور کے فعال نعت گو شاعر واجد امیر اور پاک ٹی ہاوس لاہور سے منسلک عابد حسین عابد کے ذمے رہا ۔ صدارت کی نشست پر اظہر چشتی اور مہمانان خصوصی کی نشست پر شہزاد مجددی اور ابو الحسن خاور جلوہ افروز رہے ۔ دیگر مہمانان گرامی میں معروف شاعر گلزار بخاری اور شہریار زیدی بھی اس مشاعرے کی رونق تھے ۔

مشاعرے کی نظامت واجد امیر نے سنبھالی اور روایت کے مطابق بعد ازاں تلاوت اپنی نعتیہ شاعری سے آغاز کیا ۔ ان کی نپی تلی اور پر تاثیر شاعری نے ابتداء ہی سے ماحول کو عشق ِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدت سے گرما دیا ۔ پھر نوجوان شعراء کو دعوت دی گئی جنہوں نے سامعین کو عصری لہجے کے بہترین اشعار سے نوازا ۔ سامعین نے ان نوجوان شعراء کے اچھے اشعار پر بھی داد کے معاملے میں بہت وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا ۔ سینر شعراء تک پہنچتے پہچتے مشاعرہ اپنے عروج پر تھا ۔ مائیک جب کہنہ مشق نعت گو شعراء شہر یار زیدی اور گلزار بخاری کے ہاتھوں تک پہنچا تو سامعین کی داد فلک شگاف تحسین میں بدل چکی تھی ۔ اسی نورانی و ستائشی ماحول میں مہمانان خصوصی ابو الحسن خاور اور شہزاد مجددی اور صدر مشاعرہ اظہر چشتی نے اپنی حاضری پیش کی ۔ اظہر چشتی نے آخری نعت ترنم کے سے پڑھ کر ایک ماحول کو اور پرتقدس بنا دیا ۔

مشاعرے کے بعد حاضرین و مہمانان کی چائے اور دیگر لوازمات کے ساتھ تواضع کی گئی ۔


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

سانچہ:باکس مشاعرے

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات