"آنکھ گلابی مست نظر ہے ۔ ساغر صدیقی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : ساغر صدیقی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== آنکھ گلابی مست نظر ہے اللہ ہ...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 3: سطر 3:
شاعر : [[ساغر صدیقی]]
شاعر : [[ساغر صدیقی]]


==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ====
==== {{نعت}} ====





حالیہ نسخہ بمطابق 05:02، 1 جولائی 2017ء


شاعر : ساغر صدیقی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آنکھ گلابی مست نظر ہے

اللہ ہی جانے کون بشر ہے


گیسوئے مشکین ، روح مزمل

رخ پہ طلوع نور سحر ہے


ماتھے پہ روشن روشن سہرا

جلوہ رنگیں حسن قمر ہے


ابروئے عالی آیہ قرآں

سینئہ اقدس کان گہر ہے


مہر نبوت پشت پناہی

مسند یزداں آپ کا گھر ہے


حور و ملائک حاضر خدمت

عرش معلے راہگذر ہے


چاند ستارے نقش کف پا

منزل ہستی گرد سفر ہے


غار حرا تھی اس کی کمائی

ساری خدائی جس کا ثمر ہے


نام محمدﷺ جگ اجیالا

لوگ کہیں جسے کملی والا


مزید دیکھیے

ساغر صدیقی