"ظفر علی خاں" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
م (Admin نے صفحہ مولاناظفر علی خاں کو بجانب ظفر علی خاں منتقل کیا)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 21:30، 23 مارچ 2017ء


نمونہ کلام

اے خاور حجاز کے رخشندہ آفتاب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اے خاورِ حجاز کے رخشندہ آفتاب

صبح ازل ہے تیری تجلی سے فیض یاب


زینت ازل کی ہے تو ہے رونق ابد کی تو

دونوں میں جلوہ ریز ہے تیرا ہی رنگ و آب


چوما ہے قدسیوں نے تیرے آستانہ کو

تھامی ہے آسمان نے جھک کر تیری رکاب


شایاں ہے تجھ کو سرور کونینﷺ کا لقب

نازاں ہے تجھ پہ رحمت دارین کا خطاب


برسا ہے شرق و غرب پہ ابر رم تیرا

آدم کی نسل پر ترے احساں ہیں بے حساب


پیدا ہوئی نہ تیرے مواخات کی نظیر

لایا نہ کوئی تیری مساوات کا جواب


خیر البشر ہے تو، تو خیر الامم و ہ قوم

جس کو ہے تیری ذات گرامی سے انتساب

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی