"سرایت کر گئ جب سے ضیائے رحمت عالم" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: [ عاصی بیاروی]] بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت }} === سرایت کر گئ جب سے ضیائے رحمت عالم...) |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
| سطر 2: | سطر 2: | ||
{{بسم اللہ }} | {{بسم اللہ }} | ||
شاعر: [ عاصی بیاروی]] | شاعر: [عاصی بیاروی]] | ||
بشکریہ:[[عالم نظامی]] | بشکریہ:[[عالم نظامی]] | ||
نسخہ بمطابق 15:29، 6 جولائی 2022ء
شاعر: [عاصی بیاروی]]
بشکریہ:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سرایت کر گئ جب سے ضیائے رحمت عالم
بصیرت ہوگئ ہے آشنائے رحمت عالم
خدا کے بعد جس کو برترو بالا کہا جائے
نہ کوئی تھا نہ کوئی ہے سوائے رحمت عالم
بدلتا کیوں نہ کعبہ سے با لآ خر قبلئہ اول
رضائے حق میں پنہاں ہے رضائے رحمت عالم
جہاں روح الامیں کی بھی رسائی غیر ممکن ہے
وہاں سے جاکے پل میں لوٹ آئے رحمت عالم
دعا جب دین حق کی تقویت کے واسطے مانگی
عمر فاروق ٹھہرے مدعائے رحمت عالم
یہ شمع حق یونہی روشن رہے گی تا دم آخر
وہاں وہ تھے یہاں ہم ہیں فدائے رحمت عالم
ملے توفیق عاصی کو بھی یوں مدحت سرائی کی
کہ دل میں حمدہو، لب پر ثنائے رحمت عالم