"حضور آپ کا اسوہ جہان رحمت ہے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 12: سطر 12:


حضور آپ نے ٹوٹے دلوں کو جوڑ دیا
حضور آپ نے ٹوٹے دلوں کو جوڑ دیا


حضور آپ کا دم ہر طرح غنیمت ہے
حضور آپ کا دم ہر طرح غنیمت ہے

حالیہ نسخہ بمطابق 18:51، 3 مئی 2020ء


ریاض حسین، ساہیوال، پاکستان،

مکمل نام : پروفیسر ریاض حسین زیدی


نبی کے فیض سے اڑتی رتوں میں رنگت ہے

کلی کلی میں عجب لذتِ لطافت ہے


حضور آپ نے ٹوٹے دلوں کو جوڑ دیا

حضور آپ کا دم ہر طرح غنیمت ہے


حضور آپ کی قربت جسے میسر ہے

بلند بخت ہے اس کی بڑی سعادت ہے


زمین و عرش ہو یا بحر و بر کہیں بھی ہو

عروج پر تو فقط آپ کی نبوت ہے


حضور آپ کا نقشِ قدم ہے راہِ حیات

رسائی آپ کی تو ماورائے رفعت ہے


فیوض آپ کے انسانیت سنوار گئے

کھلا کہ خدمتِ انسانیت عبادت ہے


خدا نے رحمت اللعالميں کہا جس کو

حضور آپ کا اسوہ جہانِ رحمت ہے


جہاں میں عز و شرف آپ سے ہے وابستہ

بروزِ حشر شفا آپ کی شفاعت ہے


ریاض چین کہاں آپ کے بغیر مجھے

جو ایک پل بھی ہو دور آپ سے قیامت ہے