"تبادلۂ خیال:سلام یا حسین 2019" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: فراز کلام یہاں لگائیے === شاعر کا نام - پہلا مصرع === الف بائی ترتیب) |
|||
| سطر 3: | سطر 3: | ||
=== شاعر کا نام - پہلا مصرع === | === شاعر کا نام - پہلا مصرع === | ||
===== [[راشد امام]] - [[خون کا گریہ کروں، صبر نہ آئے مولاؑ]] ===== | |||
خون کا گریہ کروں، صبر نہ آئے مولاؑ | |||
نور کے جسم، سرِ نیزہ ہیں ہائے مولا ؑ | |||
پاک آیات چھدی جاتی ہیں ٹاپوں کے تلے | |||
فرش تا عرش، ابھرتی ہے ندائے مولاؑ | |||
حلقِ اصغرؑ سے تجلی کا نمایاں ہونا | |||
سرخی مائل ہوئی جاتی ہے قبائے مولا ؑ | |||
اک بگولے میں بدل جاؤں امر ہوتے ہی | |||
اتنی رفتارسے پہنچوں، جو بلائے مولا ؑ | |||
آنکھ میں خون اترتا ہے لرزتا ہے بدن | |||
تیرا بیمار کبھی یاد جو آئے مولاؑ | |||
ظرف والوں کے نصیبوں میں یہ غم آتا ہے | |||
تجھ کو غم ہے تو سمجھ خاص عطائے مولا ؑ | |||
ایسے سر سبز چراغوں نے نمو کی راشد | |||
اب معلی ہے، جو تھی کرب و بلائے مولاؑ | |||
نسخہ بمطابق 13:19، 14 ستمبر 2019ء
فراز کلام یہاں لگائیے
شاعر کا نام - پہلا مصرع
راشد امام - خون کا گریہ کروں، صبر نہ آئے مولاؑ
خون کا گریہ کروں، صبر نہ آئے مولاؑ
نور کے جسم، سرِ نیزہ ہیں ہائے مولا ؑ
پاک آیات چھدی جاتی ہیں ٹاپوں کے تلے
فرش تا عرش، ابھرتی ہے ندائے مولاؑ
حلقِ اصغرؑ سے تجلی کا نمایاں ہونا
سرخی مائل ہوئی جاتی ہے قبائے مولا ؑ
اک بگولے میں بدل جاؤں امر ہوتے ہی
اتنی رفتارسے پہنچوں، جو بلائے مولا ؑ
آنکھ میں خون اترتا ہے لرزتا ہے بدن
تیرا بیمار کبھی یاد جو آئے مولاؑ
ظرف والوں کے نصیبوں میں یہ غم آتا ہے
تجھ کو غم ہے تو سمجھ خاص عطائے مولا ؑ
ایسے سر سبز چراغوں نے نمو کی راشد
اب معلی ہے، جو تھی کرب و بلائے مولاؑ