"مشاہد رضوی" کے نسخوں کے درمیان فرق
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←شاعری) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (Admin نے صفحہ ڈاکٹر مشاہد حسین رضوی کو بجانب ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی منتقل کیا) |
(کوئی فرق نہیں)
| |
نسخہ بمطابق 08:08، 14 جنوری 2017ء
ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی کو شعر و ادب میں اردو ادب سے عموماً اور مذہبی ادب سے خصوصاً دل چسپی اور شغف ہے۔نثر و نظم دونوں اصنافِ ادب میں طبع آزمائی کرتے ہیں ۔اردو کے اُبھرتے ہوئے عمدہ نعت گو شاعر، قلم کاراور نعتیہ ادب کے جواں سال محقق وناقد کے طور پر آپ کا شمار ہوتا ہے ۔آپ کا طرزِ تحریر انتہائی دل نشین ، شگفتہ اور سلیس ہے ،مذہبی ، اصلاحی،سماجی،تعلیمی اورادبی مو ضوعات پر اب تک درجنوں تحقیقی و تنقیدی اور تجزیاتی مضامین و مقالات نہ صرف مقامی اخبارات بل کہ ملکی و بین الاقوامی اخبارات و رسائل اور جرائد میں شائع ہوچکے ہیں ۔یہی نہیں بل کہ موصوف کے کئی اہم مضامین کے دوسری زبانوں میں تراجم بھی ہوئے ہیں ۔ شاعری میں حمد' ومناجات و دعا ،نعت گوئی، سلام، اولیاے کرام کی شان میںمناقب اور مقتدر علماے کرام کے لیے نذرانۂ عقیدت کو اپنا مطمحِ نظر بنایا۔
ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی "نعت کائنات" کے مدیران میں سے ہیں۔
شاعری
لمعات بخشش نعتیہ دیوان 2009