"خوشبوئے حسان ۔ چھٹا مشاعرہ" کے نسخوں کے درمیان فرق
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: احمد زاہد {{بسم اللہ }} رپورٹ : محمد احمد زاہد سانگلہ ہل === محمد علی ظ...) |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
| سطر 22: | سطر 22: | ||
=== مزید دیکھیے === | === مزید دیکھیے === | ||
{{منتخب مضامین }} | |||
نسخہ بمطابق 20:34، 22 جنوری 2018ء
رپورٹ : محمد احمد زاہد سانگلہ ہل
محمد علی ظہوری کے اعزاز میں مشاعرہ
بزمِ کرم سانگلہ ہل نے خوشبوئے حسان گروپ میں 18-01-2018بروز جمعرات کو انہیں خراجِ تحسين پیش کرتے ہوئے ان کی مشہورِ زمانہ نعت ،جب مسجد نبوی کے مینار نظر آئے ،اللہ کی رحمت کے آثار نظر آئے پر نعتیہ مشاعرہ منعقد کرایا جس کی رپورٹ درج ذیل ہے
خوشبوئے حسان نعتیہ طرحی مشاعرہ گروپ کا اولین اور بزمِ کرم سانگلہ ہل کے زیرِ انتظام چھٹا آن لائن عالمی نعتیہ مشاعرہ اپنی پوری آب و تاب سے خوبصورت یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس کے تمام تر رنگ نہایت اعلیٰ ،عمدہ اور خوبصورت تھے کیونکہ معیاری اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے لبریز طرحی مصرعے نے شعراء پر ایسا روحانی سحر طاری کیا کہ ہر شاعر نے خوبصورت سے خوب تر اور بہترین کلام پیش کر کے مشاعرے کی رنگینیوں میں جہاں اضافہ کیا وہاں معیاری کلاموں نے اس کی رونق میں رنگ بھرے رکھے
ماشاءاللہ تیس شعراء نے اپنی عقیدت پیش کی اور ہر ایک نے اپنے عشق اور الفت میں ایسا اظہارِ خیال کیا کہ یوں محسوس ہونے لگا کہ حقیقت میں جب سرکارِ دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دیار خصوصاً مسجدِ نبوی میں بلائیں گے اور آنکھوں سے اس کے بابرکت مینار نظر آئیں گے تب کیفیت لفظوں میں بیان نہیں ہو سکے گی
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شعراء کی ان عقیدتوں کو درجہء قبولیت نصیب ہو اور اس کے صلے میں یہاں کی حاضری عطا ہو جائے
اس بار چونکہ گروپ کے لحاظ سے پہلا مشاعرہ تھا اس لئے توقع سے کم شعراء نے شرکت کی لیکن امید کرتا ہوں کہ آئندہ ہفتے اس میں خاطرخواہ اضافہ ہونا چاہیے اور ان شاءاللہ ضرور ہوگا قوی امید ہے
تمام سخنوروں کی شرکت کا بہت بہت شکریہ ،اللہ تعالی آپ کی خدمتِ نعت کے سلسلہ میں کوششوں کو قبول فرمائے آمین
مزید دیکھیے
| زبان و بیان | آداب ِ نعت |
|---|---|
| نعت خواں اور نعت خوانی | نعت گو شعراء اور نعت گوئی |
| شخصیات اور انٹرویوز | معروف شعراء |
