|
|
| سطر 1: |
سطر 1: |
| ڈاکٹر لکشمن سؤروپ شرما تخلص واحد ہے آپ [[21 جنوری]] [[1960]] کو [[گنگا پور]] شہر [[راجستھان]]
| |
| میں پیدا ہوئے آپ نے راجستھان سے [[1983]] میں ڈی - ایچ - ایم - ایس اور [[1986]] میں ممبئی سے پی - جی - سی - آر کی ڈگری حاصل کی آپ پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں
| |
|
| |
| ===آغاز سخن===
| |
|
| |
| آپ کے شعر و سخن کی ابتدا 2008/ میں ہوئی
| |
| [[2010]] میں آپ کے ساتھ کچھ ایسا واقعہ پیش آیا کہ آپ اردو زبان کے شیدائ ہوگئے اور اردو کے الفاظ ڈھونڈ کر انکے معانی و مطالب سمجھنے کا آپ ایسا جنون طاری ہوا کہ آپ رات دن گوگل اور نیٹ کی دوسری سائڈوں پر اردو شاعری کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے میں وقت گزارنے لگے اسی جذبے کے تحت آپ نے اردو کے مختلف اداروں سے اردو سیکھی اور عروض کی معلومات بھی حاصل کی آپ کا ایک شعری مجموعہ (لبیک) کے نام سے منظر عام پر آچکا ہے [[2016]] میں عیدالفطر کے موقع پر ممبئی کے ایک مشاعرہ میں پہلی بار آپ کو نعت پاک پڑھنے کا شرف حاصل ہوا اس کے بعد آپ نے کئ نعتیں تخلیق کیں اس سفر میں بیارہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز شاعر [[عاصی بیاروی]] آپ کی رہنمائی فرما رہے ہیں اعلانیہ طور پر عاصی بیاروی کو آپ اپنا استاذ تسلیم کرتے ہیں اور ان کے زیر سایہ اپنے فن کو سنوار رہے ہیں آج کل آپ سپت رنگ کو اپ ہاؤسنگ سوسائٹی ڈی 7/03سیکٹر 7/ سیونتھ ڈے اسکول کے سامنے سانپاڑہ (پورب) میں مقیم ہیں
| |
|
| |
|
| |
|
| |
|
| |
|
| |
| {{بسم اللہ }} | | {{بسم اللہ }} |
|
| |
|
حالیہ نسخہ بمطابق 01:22، 19 جولائی 2022ء
شاعر: لکشمن شرما واحد
بشکریہ:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کوئی ردیف میں ہے کوئی قافیہ میں ہے
ہر لفظ میرا وصف رسول خدا میں ہے
باغ بہشت میں بھی نہ مل پائیگا کبھی
جتنا سکون دامن خیر الوریٰ میں ہے
کیا کیا بیاں ہو شان رسالت مآب میں
ہر وصف ہر کمال حبیب خدا میں ہے
مصروف ذکر ہم ہی نہیں ہیں جہان میں
نام نبی کا ذکر سبھی انبیا میں ہے
قرآن کی ہیں آیتیں اس بات کی گواہ
رب کی رضا بھی میرے نبی کی رضا میں ہے
واحد میں چاہ کر بھی نہ کر پاؤنگا بیان
اک معجزہ حضور کی ہر اک ادا میں ہے